• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہٹ اینڈ رن، اقدام قتل کے شبہ میں ہیتھرو ایئرپورٹ سے ایک شخص گرفتار

لندن (پی اے) میٹ پولیس کا کہنا ہے کہ ملک چھوڑ کر جانے والے ایک شخص کو ہیتھرو ائر پورٹ پر اقدام قتل کے شبہ میں گرفتار کر لیا گیا۔20سالہ شخص سے مشتبہ ہٹ اینڈ رن انویسٹی گیشن کرنے والے ڈیٹیکٹیوز پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ ہٹ اینڈ رن کے واقعے میں دو افراد زخمی ہو گئے تھے، جن کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال میں داخل ہیں۔ یہ افراد اتوار کی صبح اس وقت زخمی ہوئے تھے جب ہونسلو میں کنگسلے پر ایک کار نے انہیں اور دیگر دو افراد کو ٹکرمار دی تھی۔ دو راہ گیروں کا زندگی تبدیل نہ کرنے والے زخموں کا علاج کیا گیا۔ نسان قشقائی گاڑی کے ڈرائیور نے اس واقعے کے بعد موقع پر کار نہیں روکی۔ تھوڑی دیر بعد پولیس کو یہ گاڑی ہونسلو سے مل گئی۔ میٹ پولیس نے کہا کہ اس شخص کو اتوار کو مقامی وقت 19:00 بی ایس ٹی سے کچھ قبل گرفتار کیا گیا۔ فورس نے کہا کہ اس نے اپنی فلائٹ بک کروا رکھی تھی اور وہ ملک چھوڑنے کی پلاننگ کر رہا تھا جبکہ ایک اور شخص کو بھی آفنس میں مدد کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ڈیٹیکٹیو چیف انسپکٹر اینڈی تھرور نے کہا کہ یہ ایک سنگین واقعہ ہے، جس سے لوکل کمونٹی کو شدید صدمہ پہنچے گا۔ انہوں نےکہا کہ اگر کسی کے پاس اس حادثے کے حوالے سے کوئی بھی معلومات ہیں تو وہ پولیس سے رابطہ کرے۔

یورپ سے سے مزید