• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برونائی کے سلطان نے بیٹے کے کندھے پر رائل ایئر فورس کے بیج لگائے

لندن(پی اے ) برونائی کے سلطان نے گزشتہ روز اپنے بیٹے شہزادہ عبدالمتین کے بنیادی پیراشوٹ کورس کی تکمیل پر ان کے کندھے پر رائل ائرفورس کے بیج لگائے۔ اس حوالے سے آکسفورڈ شائر میں ایک تقریب کا اہتمام کیاگیا تھا۔ رائل ائر فورس کا کہنا ہے کہ اس کی تربیت بہت طویل اور مشکل ہوتی ہے، جس کیلئے جسمانی، ذہنی اور جذباتی چوکسی ضروری ہوتی ہے۔ آر اے ایف نے کہا کہ یہ ہمارے لئے ایک اعزاز ہے کہ سلطان نے افسران کا پاس آئوٹ ہوتے دیکھا۔ رائل ائر فورس کا کہنا ہے کہ شہزادہ عبدالمتین نے گزشتہ 2 ہفتے اپنے 64 دیگر زیر تربیت لوگوں کے ساتھ پیراشوٹنگ میں کیریئر شروع کرنے کیلئے تربیت مکمل کی۔ ونگ کمانڈر رچرڈ لیوس نے کہا کہ سلطان برونائی نے جائزہ لینے والے افسر کے طورپرتقریب میں شرکت کر کے ہمیں اعزاز بخشا۔