• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام میں امریکا نواز ملیشیا نے داعش کا حملہ ناکام بنا دیا

دمشق نیوز ڈیسک) امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے حامی شامی جنگجوؤں نے داعش کا خود کش حملہ ناکام بنا دیا ہے۔ امریکی فوج کے مطابق داعش کے خود کش بمبار الہول پناہ گزین کیمپ پر حملہ کرنا چاہتے تھے۔ امریکی فوج کی سنٹرل کمانڈ کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر کرنل جوئی بکینو نے بتایا کہ داعش کے 7جنگجو دو گاڑیوں پر الہول کیمپ کی طرف جا رہے تھے کہ انہیں راستے میں ایس ڈی ایف ملیشیا نے روک دیا۔ ان میں سے 2داعشی جنگجو جنہوں نے خود کش جیکٹ پہن رکھی تھی اور انہوں نے خود کو اڑالیا۔ داعشی جنگجووں کی گاڑی 50کلو دھماکہ خیز بارودی مواد سے لدی ہوئی تھی۔ کارروائی میں ایس ڈی ایف کا کوئی اہلکار ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ہے۔ اس موقع پرداعش کے ایک جنگجو کو زندہ گرفتار کر لیا گیا۔ یاد رہے رواں ماہ کے اوائل میں سینٹ کام کے چیف نے الہول پناہ گزین کیمپ کا دورہ کیا تھا۔ انہوں ننے مقامی لوگوں سے بات چیت بھی کی تھی ۔ ان کا کہنا تھا کہ الہول کیمپ داعش کے لیے نئی نسل تیار کرنے کا اڈا ن چکا ہے۔
یورپ سے سے مزید