• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوابزادہ نصر اللّٰہ خان کی 19ویں برسی منائی گئی

لاہور(نمائندہ جنگ) مایہ ناز سیاستدان بابا ئے جمہوریت نوابزادہ نصراللہ خان کی 19ویں برسی ملک کے طول عرض کے علاوہ ان کے ا ٓبائی علاقہ خان گڑھ میں نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی، ان کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی، جس میں سیاستدانوں، دانشوروں،مفکرین سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،مقررین نے اپنے خطاب میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوابزادہ نصراللہ خان نے آمریت کے خلاف اور جمہوریت کے حق میں طویل جدو جہد کی انہیں بابا ئے جمہوریت کا لقب دیا گیاوہ اختلاف رائے کی ایک مستقل آواز اور آمرانہ حکومتوں کے خلاف صلیبی جمہوریت پسند تھے ۔

ملک بھر سے سے مزید