• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب عدالت: طیبہ گل کی سابق ڈی جی نیب کیخلاف کارروائی کی درخواست پر سماعت 25 اکتوبر تک ملتوی

لاہور ( نمائندہ جنگ )احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے طیبہ گل کی سابق ڈی جی نیب کے خلاف کارروائی کے لیے دائر درخواست کی سماعت 25اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔نیب کی جانب سے طیبہ گل کیخلاف جھوٹے مقدمات بنانے کے حوالے سے معاملہ زیر سماعت ہے ۔ دوران کیس کی سماعت طیبہ گل اپنی درخواست کی پیروی کے لیے عدالت کے روبرو پیش ہوئی ڈیوٹی جج احتساب عدالت نے سماعت کی نیب کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی کہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے ایک سال کی تاخیر سے دائر ہوئی لہذا اسے خارج کیا جائے ۔ طیبہ گل نے درخواست میں موقف اپنایا کہ وہ تفتیشی افسر جس نے مجھ پر جھوٹے مقدمات بنائے اس نے جواب جمع کروایا ہے میں اس جواب کو تسلیم نہیں کرتی آئندہ سماعت پر اس جواب کو چیلنج کرونگی میرے خلاف جھوٹے مقدمات بنانے والے نیب افسران کیخلاف عدالت کاروائی کرے جھوٹے مقدمات سے عدالت نے مجھے فروری 2021 میں بری کر دیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید