اسلام آباد ( فاروق اقدس )اپنے حالیہ دور پاکستان میں ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی کیا ایرانی سپریم لیڈر یا ایرانی صدر کا کوئی اہم پیغام لے کر پاکستان آئے تھے، وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی کی میڈیا بریفنگ میں وہ سوالات جن کے جواب واضح طور پر نہیں مل سکے ، دفتر خارجہ کے ترجمان کی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں پوچھے گئے اس سوال کے جواب میں ترجمان کا کہنا تھا کہ بالخصوص موجودہ صورتحال میں ممالک کے درمیان ہونے والے سفارتی رابطے اور تبادلے مشتہر نہیں کیے جاتے اس حوالے سے سفارتی تقاضوں کو ملحوظ رکھا جاتا ہے ترجمان طاہر اندرابی کا کہنا تھا کہ اول تو وہ اس حوالے سے تفصیلات سے آگاہ نہیں پھر وہ ان سفارتی روابط کی نوعیت پر مزید تبصرہ بھی نہیں کرنا چاہتے تاہم اتنا ضرور کہوں گا کہ ایرانی وزیر داخلہ کا یہ ایک انتہائی اہم دورہ تھا جس میں انہوں نے اہم ملاقاتیں کی ایک سینیئر صحافی کی جانب سے ترجمان کی توجہ بھارتی میڈیا کے اس پروپگنڈے کی جانب مبذول کرائی گئی جس میں کارگل کو بنیاد بنا کر بے بنیاد گمراہ کن من گھڑت پروپیگنڈہ اور سنسنی خیز کہانیاں گھڑی جا رہی ہیں۔