اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) وفاقی حکومت نےفنانس ایکٹ کے تحت کسٹمز کیسز جانچ پڑتال کیلئے ریٹائرڈ جج، وکیل ، سینئر افسر کی کمیٹی کی تشکیل دیدی ، کسٹمز مقدمات میں اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کرنے سے قبل انڈیپنڈنٹ کیساسکرونٹی کمیٹی کی منظوری لازمی ہو گی ۔کسٹمز سے متعلق مقدمات میں اعلیٰ عدالتوں میں اپیلوں اور دیگر قانونی درخواستوں کے دائر کرنے سے قبل آزادانہ جانچ پڑتال کو لازمی قرار دینے کے لیے انڈیپنڈنٹ کیس اسکرونٹی کمیٹی تشکیل ہو گی فنانس ایکٹ 2026-27 کے تحت کسٹمز ایکٹ میں دفعہ 196JJ شامل کی جائے گی، جس کے مطابق ہائی کورٹ، وفاقی آئینی عدالت یا سپریم کورٹ آف پاکستان میں سول پٹیشن، سول پٹیشن برائے اجازتِ اپیل یا نظرثانی کی درخواست صرف کلکٹر یا ڈائریکٹر کسٹمز، یا ان کی جانب سے تحریری طور پر مجاز ڈپٹی کلکٹر یا ڈپٹی ڈائریکٹر کسٹمز ہی دائر کر سکیں گے، تاہم اس کے لیے آزاد کیس اسکرونٹی کمیٹی کی منظوری لازمی ہوگی۔