• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

23اضلاع کیلئے موسمیاتی ایڈوائزری جاری، سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ ہائی الرٹ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کی جائے۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے23اضلاع کیلئے موسمیاتی ایڈوائزری جاری کردی،سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ، تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید