اسلام آباد (عاصم جاوید) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بہترین کارکردگی دکھانے پر ضلعی عدلیہ سے چھ ججز کو ایوارڈ کیلئے نامزد کر دیا، نامزد ہونے والوں میں سیشن جج ویسٹ ناصر جاوید رانا، جوڈیشل مجسٹریٹ ویسٹ میاں اظہر ندیم، ایڈیشنل سیشن جج محمد سہیل، سینئر سول جج مبشر حسن، سول جج ایسٹ عائشہ شبیر اور سینئر سول جج فیملی کورٹ صنم بخاری کے نام شامل ہیں۔