اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ پراسیکیوٹرز جنرل کی تعیناتی اسلام آباد بار سے ہو گی، اسلام آباد کے حوالے سے چراغ تلے اندھیرا نہیں ہو گا، انہوں نے ان خیالات کا اظہارز فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس میں لائبریری کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب کے دوران کیا ۔وفاقی وزیر قانون نے کہاکہ 2022 میں نگران حکومت آئی لیکن منصوبے رکے نہیں۔ جتنے ترقیاتی منصوبے اسلام آباد میں ہوئے اتنے کہیں نہیں ہوئے۔ اسلام آباد ماڈل سٹی کے طور پر سامنے آنا چاہئے کیونکہ وفاقی دارالحکومت ہے۔