• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین اوگرا کا عہدہ خالی، سربراہ بیورو کریٹ کو نہیں ہونا چاہیے، علی پرویز ملک

اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہاہے کہ چیئرمین اوگرا کسی بیورو کریٹ کو نہیں ہونا چاہیے، انہوں نے کہا کہ یہ عہدہ مارچ یا اپریل سے خالی ہے ،ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے میری سربراہی میں اوگرا کی ایک سرچ کمیٹی بنائی تھی، کمیٹی نے 10 امیدواروں کے انٹرویوز کئے ، کمیٹی کا فیصلہ تھا کہ ان لوگوں میں چیئرمین اوگرا بننے کیلئے صلاحیت ہی نہیں ہے،ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین اوگرا کیلئے عالمی معیار کی نامور شخصیت کو لانا ہوگا، سفارش وزیراعظم کو بھیجی ہے۔
اہم خبریں سے مزید