• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر خزانہ کی امریکا میں IMF حکام سے ملاقاتیں

واشنگٹن (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ کی امریکا میں IMF حکام سے ملاقاتیں، ملاقاتوں میں پاکستان کی میکرواکنامک صورتحال ، پاکستان کی میکرواکنامک صورتحال، ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی( ای ایف ایف ) ، ریزیلیئنس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی( آر ایس ایف) اور فنڈ کے تحت جاری پروگرام کی پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں آئی ایم ایف کے فرسٹ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ڈین کٹز، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر نائجل کلارک، آئی ایم ایف کے مشرق وسطی اور وسطی ایشیا کے شعبے کے ڈائریکٹر جہاد ازور اور پاکستان کے لیے مشن چیف ایوا پیٹرووا سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
اہم خبریں سے مزید