کراچی ( جنگ نیوز) جیو نیوز پر جمعہ کی شب ایک منفرد اور معلوماتی دستاویزی فلم ”جیو چین میں تابش ہاشمی کے ساتھ“نشر کی جائے گی، جس میں ناظرین کو چین کی جدید ترقی، ہزاروں سال قدیم تہذیب، دلکش ثقافت اور شاندار مقامات کی سیر کرائی جائے گی۔ڈاکیومنٹری میں ”بیجنگ“ سے ”ہانگ جو“ تک کے سفر کو خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا ہے، جہاں ہر مقام اپنی ایک منفرد کہانی بیان کرتا نظر آئے گا۔ پروگرام میں چین کی تیز رفتار ترقی، تاریخی ورثے اور ثقافتی رنگوں کو بھی دلچسپ انداز میں اجاگر کیا گیا ہے۔