اسلام آباد(ناصر چشتی )سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے غذائی تحفظ و تحقیق کے اجلاس میں پی اے آر سی میں بھرتیوں پر تحفظات کا اظہار ،چیئرمین کمیٹی سینیٹر سید مسرور احسن نے پوچھاکیا یہ بھرتیاں شفاف طریقے سے ہوئی ہیں؟ ان کی انکوائری کروا رہے ہیں ،کس رولز کے تحت قائم مقام چیئرمین بھرتیاں کر سکتا ہے، کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سینیٹر سید مسرور احسن کی زیر صدارت ہو،پی اے آر سی میں بھرتیوں کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا 230 سیٹیوں کا اشتہار دیا گیا تھا،125سیٹوں کا پراسیس مکمل ہو چکا ،تھرڈ پارٹی کے ذریعے انٹرویوز کروائے تھے،105 پر ابھی بھرتی کا پراسیس مکمل نہیں ہوا، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اگلی میٹنگ میں 125 ملازمین کی مکمل تفصیلات اور بھرتی کرنیوالی کمپنی کی تفصیلات بھی کمیٹی کو دےدینگے ، کمیٹی کو مزید بتایا گیا کہ سندھ اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے انٹرویوز اگلے ہفتے کے دوران لیے جائینگے۔