کراچی (جنگ نیوز) پکسل انٹرٹینمنٹ اور ریڈ شوز پروڈکشن کے اشتراک سے ”جیو ٹیلی ویژن“ پر نشر ہونیوالے ریئلٹی شو ”ریپ آئیکون پاکستان“کی نئی قسط میں مقابلہ مزید سخت ہوگیا ہے۔ جمعہ کو نشر ہونیوالی نئی قسط میں کنٹیسٹنٹس ”کولیبریشن راؤنڈ“ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے، جہاں مختلف جوڑیاں مشترکہ پرفارمنس کے ذریعے ججز اور ناظرین کو متاثر کرنے کی کوشش کریں گی۔ کولیبریشن راؤنڈ کی یہ منفرد پرفارمنس نا صرف مقابلے کے جوش و خروش میں اضافہ کرے گی بلکہ ایلی مینیشن کے خطرے سے دوچار کنٹیسٹنٹس کیلئے فیصلہ کن بھی ثابت ہوگی۔