• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی حکومت کیخلاف بھارتی نوجوانوں کا احتجاج مختلف شہروں میں پھیل گیا

نئی دہلی ( نیوز ڈیسک)مودی حکومت کے خلاف بھارتی نوجوانوں کا احتجاج مختلف شہروں میں پھیل گیا،تفصیلات کے مطابق دہلی کے بعد مودی حکومت کیخلاف احتجاجی مظاہرے تمام بھارتی ریاستوں تک پھیل گئے اور نوجوان تاحال سڑکوں پر موجود ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تعلیمی نظام میں بے ضابطگیوں اور پیپر لیکس پر کاکروچ جنتا پارٹی کا بھارتی حکومت سے احتساب کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔ بھارتی سیکیورٹی فورسز کے بدترین تشدد کے باوجود نوجوانوں کا مودی، امیت شاہ اور دھرمندر پردھان کے استعفیٰ کا مطالبہ جاری ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وائرل ویڈیوز کے مطابق نوجوان کیرالہ، اروناچل پردیش، تمل ناڈو،گوا، گجرات، بہار، مغربی بنگال سمیت مختلف ریاستوں میں سڑکوں پر موجود ہیں۔عالمی جریدہ الجزیرہ کے مطابق بھارتی نوجوانوں کی حمایت پر بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کو بھی پولیس کیجانب حراست میں لیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید