• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات کے بڑے ڈیلروں کیخلاف گھیرا تنگ کیا جائے: ایس ایس پی آپریشنز

ملتان( سٹاف رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنز حسام بن اقبال نے پولیس لائنز ملتان میں ضلع ملتان کے پولیس افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کی جس میں ایس پی کینٹ ڈویژن حسن افضل، ایس پی گلگشت کیپٹن (ر) قاضی علی رضا اور ایس پی صدر ڈویژن سلمان لیاقت سمیت جملہ ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوزبھی موجود تھے، ایس ایس پی آپریشنز نے ضلع میں کرائم کی موجودہ صورتحال اور پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور کرائم کنٹرول کرنے کے لیے ضروری ہدایات دیں،انہوں نے ہدایت کی کہ رابری، چوری اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب گینگز کے خلاف کاوائیاں تیز کریں، منشیات کے بڑے ڈیلروں کے خلاف گھیرا تنگ کریں ۔
ملتان سے مزید