• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان چیسٹ سوسائٹی کے زیر اہتمام پھیپڑوں کے عالمی دن پر سیمینار

کوئٹہ (خ ن)پاکستان چیسٹ سوسائٹی بلوچستان چیپٹرکے زیر اہتمام انٹرنیشنل لنگ ڈے (پھیپھڑوں کے عالمی دن)کے حوالے سے فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیز میں ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔جس میں ڈاکٹرز اور لیڈی ڈاکٹرز نے شرکت کی پاکستان چیسٹ سوسائٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمود شاہوانی نے شرکاء کو خوش آمدید کہا، سینئر پلمونولوجسٹ ثناء اللہ ترین نے اس دن کے حوالے سے شرکاء کو آگاہی دی اور ماہرانہ تجزیہ پیشہ کیا سینئر پلمونولوجسٹ ڈاکٹر ناصر عظیم نے تفصیل سے امراضِ سینہ اور پھیپھڑوں کی بیماریوں کے حوالے سے روشنی ڈالی عالمی سطح پر پاکستان اور بلوچستان کی سطح پر موجودہ صورتحال اور احتیاطی تدابیر اور علاج کے حوالے سے شرکاء کو بریف کیا پاکستان چیسٹ سوسائٹی بلوچستان کے صدر اور سینئر پلمونولوجسٹ ڈاکٹر مقبول احمد لانگو نے اپنے لیکچر میں سینے کے مختلف بیماریوں علاج اور احتیاط سے بچاؤ کے حوالے سے مفصل گفتگوکی۔ میڈیکل سپریٹنڈنٹ فاطمہ جناح چیسٹ آف ڈیزیز ڈاکٹر صادق نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا ان کا شکریہ ادا کیا معاشرے میں صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ کی کارکردگی کو سراہا اور مزید بہتری کیلئے کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا آخر میں پاکستان چیسٹ سوسائٹی بلوچستان کے صدر ڈاکٹر مقبول نے ایک بار پھر شرکاء کا شکریہ ادا کیا بعدازاں اس حوالے سے ایک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔
کوئٹہ سے مزید