• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلا برادری ہمارے کیسز میں شامل ہوکر عوام کی ترجمانی کرے، حافظ نعیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کراچی کی جانب سے سٹی کورٹ میں کے الیکٹرک کے ناجائز بلز کے خلاف عوامی ریفرنڈم کیمپ لگایا گیا جس میں وکلا کی بڑی تعداد نے حصہ لیا،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ کراچی بار اور سٹی کورٹ میں وکلا نے ریفرنڈم میں حصہ لیا،وکلا برادری ہمارے کیسز میں شامل ہوکر عوام کی ترجمانی کرے، کے الیکٹرک کا معاملہ پورے شہر کے تین کروڑ لوگوں کا ہے، اوور چارجز اور فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں غیر قانونی چارجز وصول کئے جارہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ عدالت سے اس شہر کو ریلیف ملا ہے،جماعت اسلامی ٹیکس کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھے گی۔گزشتہ پندرہ سال سے پیپلزپارٹی سندھ پر حکومت کررہی ہے، کراچی ترقی کے بجائے کچرے کا ڈھیر بن چکا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید