• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا پاکستان کو F16 طیاروں کی مرمت کے پروگرام کا پھر دفاع

واشنگٹن (واجد علی سید، جنگ نیوز ) امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے بھارتی اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان کو ایف سولہ کے طیاروں کی مرمت کیلئے درکار سازوسامان کی فروخت کے فیصلے کا دفاع کیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام پاکستان اور خطے میں موجود دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے اسلام آباد کی صلاحیت میں اضافہ کرے گا۔ بلنکن نے اپنے بھارتی ہم منصب کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے موقع پر کہا کہ دہشتگردی کے ان خطرات کو نظر انداز کرنا کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی صلاحیت میں اضافہ ہم سب کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مذکورہ پروگرام میں صرف طیاروں کی مرمت شامل ہے تاہم اس میں نئے طیاروں یا ہتھیاروں کا اضافہ شامل نہیں ہے۔ پیر کے روز بھی امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور پاکستان دونوں مختلف نکتہ نظر سے امریکا کے شراکت دار ہیں اور یہ تعلقات ایک دوسرے کے درمیان تعلقات سے مربوط نہیں ہیں۔ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران اسلام آباد کے لیے تازہ ترین سیکورٹی امداد کے پیچھے واشنگٹن کی دلیل پر سوالات اٹھائے تھے۔
اہم خبریں سے مزید