• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہندو اور سکھ بچوں کیلئے وظائف کی تعداد 50 کرنیکی سفارش

لاہور(خبرنگار) چیئرمین بورڈ کے زیر صدارت بورڈ ممبران کا 348 ویں اجلاس ہوا۔ گوردواروں اور مندروں کی تزئین و آرائش اور تعمیراتی کاموں پر زیادہ سے زیادہ رقم خرچ کرنے کی منظوری دے دی۔ اور ٹرسٹ بورڈ کے ملازمین کی ویلفیر کے لئے بھر پور اقدامات ، ہاوس بلڈنگ ایڈوانس کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے چار سو ملازمین تک کرنے کی منظوری دی گئی، ممبران نے ننکانہ صاحب ،حسن ابدال ،کرتارپور اور لاہور کے گوردوارہ ڈیرہ صاحب سمیت دیگر گوردواروں میں ڈویلپمنٹ کے کاموں کی بھی منظوری دی مزید ہندو اور سکھ مذہب کے بچوں کی تعلیم کے لئے اسکالر شپ کی تعداد 25 سے بڑھا کر 50 کرنے کی سفارش کی گئی اور ٹرسٹ بورڈ کی پراپرٹی پر بننے والے تعلیمی اداروں میں ہندو اور سکھ مذہب کے بچوں کو خصوصی کو ٹہ دیا جائے گا۔
لاہور سے مزید