• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاحت کا شعبہ غربت خاتمے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، انٹرنیشنل یونین آف فوڈ ورکرز

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) انٹرنیشنل یونین آف فوڈ ورکرز نے کہا ہے کہ سیاحت کا شعبہ ملک کی معیشت کی بہتری اور غربت کے خاتمے کے لیے اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہےکہ حکومت سنجیدگی سے متعلقہ شعبے کا انفراسٹرکچر بہتر بنائے اور تمام سہولیات سیاحتی مراکز تک فراہم کرے اور اس شعبے میں کام کرنے والے کارکنان کے لیے بنیادی پیشہ ورانہ تربیت کا انتظام کرے تاکہ ان علاقوں میں رہنے والے افراد باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔ عالمی یوم سیاحت کے موقع پر مقامی ہوٹل میں قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےڈائریکٹر جنوبی ایشیا قمر الحسن نےکہا کہ پائیدار سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ضروری ہے کہ اس شعبے میں کام کرنے والے کارکنان کو بنیادی حقوق حاصل ہوں ۔ماہر ماحولیات راشدہ دوھاد نےکہا کہ ماحولیات کی تبدیلی کی وجہ سے آنے والے سیلاب نے سیاحتی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ ٹورازم کی پالیسی بناتے وقت ماحولیاتی تبدیلی کو مد نظر رکھتے ہوئے مستقبل کی حکمت عملی تیار کی جائے۔ سابق سنڑل لیبر ایڈوائزر ڈاکٹر جاوید گل، متحدہ لیبر فیڈریشن خیبر پختون خوا کے صدر محمد اقبال ، شاہد غزالی، سرور چانڈیو نے بھی خطاب کیا۔ہوٹل فیڈریشن کے رہنما غلام محبوب نے شرکا کانفرنس کا شکریہ ادا کیا۔
اسلام آباد سے مزید