• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سینیٹ سے بلوچستان ہائی کورٹ بار کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد(پ ر)بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کے وفد نے اسلام آباد میں سینیٹ ہائوس میں چیرمین سینٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی۔ وفد میں ہائی کورٹ بار کے صدر عبدالمجید کاکڑ، سینئر نائب صدر واجہ ظہور بلوچ، لائبریری سیکرٹری عبدالعزیز اچکزئی ایگزیٹو ممبرزعبدالرحیم کاکڑ، گاجیزئی اور نوربخش بلوچ شامل تھے۔وفد نے چیئرمین سینیٹ کو مطالبات پیش کئے جن میں بلوچستان کے سرکٹ بینچز کو ریگولر کرنے، وکلاء کالونی کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ فیڈرل سروسز ٹربیونلز میں بلوچستان کو محروم رکھا گیا ہے اورحصہ نہیں دیا جا رہا جس پر چیئرمین سینیٹ نےیقین دہانی کرائی کہ سینٹ ہائوس میں یہ مطالبات رکھیں گے۔
کوئٹہ سے مزید