• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کی سیف سٹی پر پیشرفت سے مطمئن نہیں، زبیر موتی والا

چیئرمین بزنس مین گروپ زبیر موتی والا نے سندھ حکومت کے سیف سٹی پروجیکٹ کے حوالے سے پیشرفت پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں زبیر موتی والا نے کہا کہ کراچی کا سیف سٹی منصوبہ نہیں ہے، معیشت میں شہر قائد کی اہمیت سے کسی کو بھی انکار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی صورتحال 2013ء والی ہے، وفاق اور سندھ حکومت کو اس معاملے پر آگے آنا ہوگا۔

چیئرمین بزنس مین گروپ نے مزید کہا کہ کراچی میں مسئلے کا حل سیف سیکیورٹی منصوبہ ہے، ہم سندھ حکومت کے اس منصوبے کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے سیف سٹی پروجیکٹ پر پیشرفت سے مطمئن نہیں ہوں۔

زبیر موتی والا نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں مجرموں کو سزا نہیں ملتی تو پولیس خوفزدہ رہتی ہے کہ مجرم ضمانت لے کر ان کے خلاف کارروائی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی 54 فیصد ایکسپورٹس کر رہا ہےجبکہ سیالکوٹ کو ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈ سے رقم دی جارہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید