• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسٹاک ہوم( نمائندہ جنگ)پی ایف یو جے نے اوورسیز پاکستانی صحافیوں کو یکساں پلیٹ فارم مہیا کرنے کے حوالے سے کوششوں کا آغاز کردیا،پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم کا کہنا ہے کہ اسکینڈے نیویا ممالک میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیشِ نظر پاکستانی صحافیوں نے اپنی خدمات کا دائرہ کار وسیع کردیا ہےلہٰذاانہیں ایک ایسے پلیٹ فارم پر اکھٹا کرنا ضروری تھا جہاں وہ صحافتی مسائل کا حل اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئےکار لاکر کمیونٹی کی بہتر انداز میں ترجمانی کرسکیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ادارہ آئی ایف جےکے تعاون سے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانی صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کررہا ہے ، یورپ میں پی ایف یوجے کے نیٹ ورک کو مضبوط کرنے کے حوالے سے ہم نے اسیکنڈے نیوین چیپٹر کا آغاز کردیا ہے امید کرتے ہیں کہ اسیکنڈے نیوین چیپٹر اپنے دائرہ کار کو وسیع کرکے تمام صحافی برادری کی رہنمائی کرے گا۔ جنید نواز چوہدری، زبیر حسین، منیر حسین ، محمد سرور ، جواد بخاری، فائزہ علی ، عاصم فیض کو ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔پی ایف یہ جےکے صدر جی ایم جمالی اور سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم نے اسکینڈے نیوین ممالک میں پاکستانی پریس کلب اسکینڈے نیویا کی جانب سے پی ایف یو جے کا چیپٹرقائم کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پی ایف یو جے اسکینڈے نیویا چیپٹرتنظیم کی بہتری اور بہبود کے لیے اپنی توانیاں صرف کرے گا،انہوں نے کہا کہ یونین کی آواز پوری دنیا تک پہنچانا وقت کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے میاں محمد ندیم بہت کام کررہے ہیں۔
یورپ سے سے مزید