• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارہ ربیع الاول، محافل اور جلوسوں کی سکیورٹی کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی کراچی کی زیر صدارت بارہ ربیع الاول کی محافل اور جلوسوں کی سکیورٹی کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد کیا گیا،اجلاس میں سنی مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء اور مرکزی منتظمین نے بھی شرکت کی،اجلاس میں شہر میں ربیع الاول کے حوالے سے پولیس کیجانب سے کئے جانے والے جملہ اقدامات اور حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا،ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز نے بریفنگ دی، پولیس افسران کو عید میلاد النبی ؐکے دوران نعت کی محافل اور جلوسوں کی منتظمین سے رابطے میں رہنے اور سکیورٹی انتظامات کو موٹر بنانے کیلئے مشاورت سے ترتیب دینے کی ہدایت کی گئی،بارہ ربیع الاول کے جلوسوں کے راستوں پر عام ٹریفک کو متبادل راستے فراہم کئے جائینگے،اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کے حاجی محمد حنیف طیب، محمد عمر فاروق قادری اور دیگر نے شرکت کی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید