• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر کراچی نے نیا ناظم آباد میں پودا لگا کر اربن فارسٹ کا افتتاح کردیا

کراچی ( نیوز ڈیسک) کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے نیاناظم آباد کراچی میں نیشنل فورم آف انوائرمنٹ اینڈ ہیلتھ کے اشتراک سے اربن فارسٹ کا افتتاح کردیا گیا۔ مہمان خصوصی کمشنر کراچی اقبال میمن کا کہنا تھا شہر کو ماحول دوست بنانے کے لئے اجتماعی کوشش کی ضرورت ہے۔ این جی اوز اور کمیونٹی گروپس اور تجارتی اداروں کا کردار بہت اہم ہے۔ ناظم آباد کے سی ای او صمد حبیب نے کہاکہ اربن فارسٹ کو دس ہزار گز اراضی پر قائم کیا جا رہا ہے ۔ اس موقع پرصدر نیا ناظم باد جیمخانہ سید محمد طلحہ ، سعید احمد، این ایف ای ایچ کے صدر نعیم قریشی اور ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم سمیت شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید