• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا و اسرائیل مسلمانوں کے خلاف متحد ہو گئے ہیں، منعم ظفر

کراچی( اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے علاقہ نیشنل اسٹیڈیم گلشن اقبال کے تحت دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحیثیت مسلمان ظلم کے نظام کو بدلنے اور عدل کے نظام کو غالب کرنے کی جدوجہد ہماری ذمہ داری ہے،اسلام کا تقاضا ہے کہ اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کو قائم کیا جائے، جماعت اسلامی ظلم کے نظام کے خلاف اور عدل و انصاف کے نظا م کے قیام کی جدوجہد کررہی ہے اور یہی پاکستان کے قیام کا مقصد تھا، پوری دنیا میں مسلمان کشمکش کا شکار ہیں، فلسطینی بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے تحفظ کے لیے جدوجہد کررہے ہیں، امریکا و اسرائیل مسلمانوں کے خلاف متحدہو گئے ہیں۔ دعوت افطار سے امیر جماعت اسلامی ضلع شرقی نعیم اختر نے بھی خطاب کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید