کراچی (نیوز ڈیسک)بھارتی حکومت نے مسلم تنظیم ’پاپولر فرنٹ آف انڈیا‘ اس سے منسلک تنظیموں اور اداروں کو ’غیر قانونی‘ قرار دیتے ہوئے ان پر پابندی عائد کرنیکا اعلان کیا ہے۔یہ پابندی پانچ برس کے لئے عائد کی گئی ہے۔ اس ضمن میں جاری ہونے والے وزارت داخلہ کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق پاپولر فرنٹ آف انڈیا کو آئندہ پانچ برسوں تک ایک غیر قانونی ادارے کے طور پر دیکھا جائے گا۔ بھارت کی 15ریاستوں میں ایجنسیز کے چھاپوں کا سلسلہ جاری رہا، مزید150سے زائد افراد اسلامی تنظیم پاپولر فرنٹ کےساتھ مبینہ روابط کے الزام میں گرفتار کرلئے گئے۔