• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب کاتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کبیروالا اور میاں چنوں کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر ) سیکریٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اقبال نے کہا ہے کہ تمام ہسپتالوں اور مراکز صحت پر سروس ڈیلیوری میں کسی قسم کی غفلت کی گنجائش نہیں، لوگوں کو بروقت صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل اور افرادی قوت کو استعمال کیا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کبیر والا اور میاں چنوں کے دورے کے دوران کیا، دورے کے موقع پر انہوں نے ہسپتالوں میں صفائی کی صورتحال، ادویات کی دستیابی و فراہمی، اسٹاف کی حاضری، سروس ڈیلیوری کی فراہمی اور دیگر امور کا جائزہ لیا۔
ملتان سے مزید