• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ بار کے زیر اہتمام سینئر لائرز ہال کی افتتاحی تقریب

ملتان(سٹاف رپورٹر )ڈسٹرکٹ بار کے زیر اہتمام سینئر لائرز ہال کی افتتاحی تقریب سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اکمل خان،ممبر پاکستان بار کونسل مرزا عزیز اکبر بیگ، محمد ریاض خان بابر،صدر محمد وسیم خان بابر، جنرل سیکرٹری محمد ارشد صابر مئیو،جوائنٹ سیکرٹری مس مبشرہ شاہد،فنانس سیکرٹری ذیشان بھٹی،لائبریری سیکرٹری ملک اشفاق اور ذوالفقار شاہ نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ملتان بار میں بننے والا 11منزلہ ٹاور پاکستان کی بارز میں ایک تاریخی اور اسٹیٹ آف دی آرٹ ہوگا جس میں 5منزلیں پارکنگ اور 6منزلیں وکلاء و عدلیہ کے چیمبرز ہونگے جس کا کام تیزی سے جاری ہے ملتان کی ضلعی جوڈیشری نا مساعد حالات اور کم جگہ کے با وجود روزانہ کی بنیادپر سیکڑوں کیسز سن رہی ہے اورانصاف فراہم کر رہی ہے۔
ملتان سے مزید