• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عافیہ صدیقی کی رہائی، امریکا سے ازسرنو سفارتی کوشش کی جا سکتی ہے، دفتر خارجہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) دفتر خارجہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو بتایا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے امریکہ سے از سر نو سفارتی کوشش کی جا سکتی ہے اور اس معاملے کو سفارتی سطح پر اٹھایا جا سکتا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے دفتر خارجہ کو ہر دو ہفتوں کے بعد پیشرفت رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور ان کی صحت کے بارے میں معلومات کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت کی۔
اہم خبریں سے مزید