• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بٹلر کی شمولیت مشکل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں جوز بٹلر کی شمولیت مشکل دکھائی دیتی ہے۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل کھیلنا اچھا ہے لیکن ورلڈ کپ قریب ہونے کی وجہ سے احتیاط کر رہا ہوں۔بدھ کوجوز بٹلرنے برطانوی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ میں پنڈلی کی تکلیف کے بعد سے بہتر محسوس کر رہا ہوں، تھوڑا محتاط ہوں اور آہستہ آہستہ چیزوں کو لے رہا ہوں۔ ایسا محسوس کیا جیسے کل ورلڈ کپ کا گیم ہو۔

اسپورٹس سے مزید