• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہینڈلر جان لیں چوروں کو قبول نہیں کریں گے، شہباز سب سے بڑے بوٹ کی بالخصوص پالش کرتا ہے، عمران خان

مظفر آباد (ایجنسیاں)تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف تمہارا مشکور ہوں ،پرنسپل سیکرٹری سے میری آڈیو لیک کردی، آپ نے ثابت کر دیا مراسلہ حقیقت ہے‘شہباز شریف تم مجھے نقصان پہنچانا چاہتے تھے لیکن تم نے اپنا ہی بیڑا غرق کر دیا‘ .

شہبازشریف جب بھی کوئی بوٹ دیکھتاہے پالش شروع کردیتاہے اورخاص طورپر ایک بوٹ جو سب سے بڑابوٹ ہوتاہے اس کی تووہ ایسی پالش کرتاہے کہ شکل نظرآنی شروع ہوجاتی ہے اس کو ‘ اسحاق ڈار جب بھی وزیر خزانہ بنا ملک کا دیوالیہ نکال کر گیا‘اگرہم نے چپ کر کے ان کو تسلیم کر لیا تو ہمارا حال بھیڑ بکریوں والا ہوگا‘ ان کے جو ہینڈلرز سمجھتے ہیں کہ ہم ان چوروں کو تسلیم کر لیں گے وہ بھول میں نہ رہیں۔

تیاری مکمل کر رہا ہوں‘عنقریب بڑی کال دینے والا ہوں عوام تیاری کر لیں‘پاکستان اور آزاد کشمیر کی عوام میری کال کا انتظار کریں ‘چیف الیکشن کمشنر دراصل پاکستان کا چیف الیکٹورل فراڈ ہے‘چیف الیکشن کمشنر دو نمبر آدمی ہے،قوم معاف آپ کونہیں کریگی ۔

جمعرات کومظفر آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ مجھے نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والے خود غرق ہو چکے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید