• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی سہ ماہی میں ایف بی آر آل ٹائم ریکارڈ ٹیکس وصولیاں کر دکھائیگا‘ ذرائع

اسلام آباد ( رپورٹ:حنیف خالد) ایف بی آر آج شام 1609ارب روپے کا سہ ماہی ٹارگٹ نہ صرف پورا کریگا بلکہ ٹارگٹ کے علاوہ کئی ارب کے ٹیکس زیادہ جمع کر کے ایف بی آر کی تاریخ کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑے گا۔ کیونکہ جمعرات کی شام تک ایف بی آر نے 1550ارب روپے کے ٹیکس جمع کر لئے ہیں اور آج 30ستمبر کو گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی کا ریکارڈ توڑ دکھائے گا۔ اس بارے میں جمعرات کو ملک بھر میں ایف بی آر کے دفاتر رات 9بجے تک کھلے رہے اور اسٹیٹ بینک‘ نیشنل بینک کی مجاز برانچیں اربوں روپے کے ٹیکس ایک دن میں جمع کرنے میں کامیاب رہیں۔
اہم خبریں سے مزید