• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شالیمار کالونی،زکریا ٹائون میں 6غیرقانونی بھانوں کیخلاف کارروائی

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے شہری حدود میں جانوروں کے غیر قانونی غیر قانونی بھانوں کا نوٹس لیتے ہوئے میٹروپولیٹن کارپوریشن ٹیم کا کارروائی کی ہدایت کردی۔ اس سلسلے میں کارپوریشن ٹیم نے شالیمار کالونی،زکریا ٹاون میں 6 غیر قانونی بھانہ جات کیخلاف کارروائی کی اور مالکان کیخلاف متعلقہ تھانے میں استعاثہ جمع کروادیے۔کمشنر نے بتایا کہ متعدد شہریوں کی شکایت پر نوٹس لیا گیا شہری حدود میں غیر قانونی بھانہ جات تعفن، گندگی اور بیماریوں کا سبب ہیں۔ان سے واسا کا سیورج سسٹم بند ہوجاتا تھا۔ بھانہ مالکان کو کئی بار وارننگ جاری کی گئی جبکہ شہری حدودمیں رہ جانے والے بھانہ جات کو نوٹس بھجوائے جاچکے ہیں آخری مرحلے میں جانور قبضے میں لیکر نیلام کر دیے جائیں گے۔
ملتان سے مزید