• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مئیر پشاور کا جنرل بس سٹینڈکا اچانک دورہ، گندگی کے ڈھیر پر برہمی کااظہار

پشاو ر (وقائع نگار) مئیر پشاور حاجی زبیر علی کا جنرل بس سٹینڈ اور غریب آباد کے کچی بستی کا دورہ کیا اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن ایچ آر محمد اویس ،ڈائریکٹر ٹرمینل نوید گنڈا پور ،اڈہ منیجر شکیل خان ، چیئرمین سعود این سی 33 ،سعید احمد این سی 34 اوردیگر نے شرکت کیں اس موقع پر مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے جنرل بس سٹینڈ کے ساتھ کچی آباد ی غریب آباد کا دورہ کیا اس موقع پر علاقہ میں صفائی کی صورتحال انتہائی ابتر تھی ،سیوریج کانظام درہم برہم ،جبکہ علاقے میں بجلی کی تاروں کے گچھے لٹکے ہوئے تھے جس پر مئیر پشاورحاجی زبیر علی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈبلیو ایس ا یس پی کے منتظمین کو فوری صفائی کے احکامات جاری کردئیے، جبکہ واپڈا کو بھی بجلی کے تاریں صحیح کرنے کے احکامات جاری کئے انہوں نے کہاکہ خدانخواستہ اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیاتو ڈبلیو ایس ایس پی ا ور واپڈا اس کے ذمہ دار ہونگے اس موقع پر انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ا نفراسٹرکچر دائود خان ، سب انجیئرپرویز خان کو علاقے کی سیوریج اور مرمت کے فوری احکامات جاری کرئیے جبکہ علاقے میں لائٹوں کا بھی ہنگامی بنیادوں پر لگانے کا اعلان بھی کیا، اس موقع پر مئیر نے جنرل بس سٹینڈ کا بھی دورہ کیا اور گندگی کے ڈھیر پر برہمی کا اظہار کیا ، منیجر کی سرزنش کیں ،اور ڈبلیو ایس ایس پی کو فوری صفائی کے احکامات جاری کردئیے ، جبکہ جنرل بس سٹینڈ میں پٹرول پمپ کو چالوکرنے کیلئے بھی ٹینڈر کرنے کے احکامات صادر کئے ، جبکہ جنرل بس سٹینڈ میں بند ہوٹل کے آکشن کی بھی ہدایات جاری کردی گئیں ،اس موقع پر انہوں نے کہاکہ جنرل بس سٹینڈ میں مسافروں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائے، جبکہ پینے کیلئے صاف پانی اوردیگر لوزامات کو یقینی بنائے ،مئیر پشاور کے احکامات پر عمل دآرمد کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفراسٹرکچر دائود خان ،سب انجیئر پرویز کو فوری طلب کیا اور علاقے کی مکمل رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کی ۔
پشاور سے مزید