• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے کاسیکٹر ڈی بارہ میں 1200کنال اراضی پر پارک بنا نے کا فیصلہ

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر) سی ڈی اے نے سیکٹر ڈی بارہ میں1200کنال اراضی پر پارک بنا نے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس منصوبہ پر 40کروڑ روپے لاگت آئیگی۔یہ پراجیکٹ دو سال میںمکمل ہوگا۔ پراجیکٹ کے بارہ پیکیج بنا ئے گئے ہیں ۔ پہلے مرحلے میں تین پیکجز کے ٹینڈر کردیئے گئے ہیں ۔ ڈائریکٹر انوائرمنٹ اختر رسول کو اس پراجیکٹ کا انچارج بنایا گیا ہے۔ یہ اسلام آ باد کا بڑ اپارک ہو گا جس سے شہریوںکو تفریح کی سہولت میسر آئیگی۔
اسلام آباد سے مزید