• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پی اوکی مس کنڈکٹ پر اپنے پرائیویٹ سیکرٹری سے جواب طلبی

راولپنڈی(وسیم اختر،سٹاف رپورٹر)سی پی او نے مس کنڈکٹ پر اپنے پرائیویٹ سیکرٹری کی جواب طلبی کرلی ، سٹی پولیس آفیسر سید شہزادندیم بخاری نے اپنے پی ایس جاویداقبال کی جواب طلبی کرتے ہوئے پانچ یوم کے اندر اسے تحریری جواب جمع کرانے کاحکم دے دیاہے ، سی پی او کی جانب سے پی ایس کو جاری کئے گئے لیٹرمیں کہاگیاہے کہ اس نے 23ستمبر کو ایس ایچ او تھانہ نصیرآباد انسپکٹر خضرحیات کی ایکس پاکستان لیو کی درخواست سی پی اوکوپیش کی حالاں کہ یہ اس کی جاب نہیں تھی اور قواعد کی روسے اس کیس کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے ذریعے پروسیس کرکے سی پی او کے سامنے پیش کیاجاناچاہیے تھا ۔
اسلام آباد سے مزید