• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف شاعر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ عدیم کی صدارت میں مشاعرہ

لندن ( پ ر)ہنسلو کے لیمپون کیفے میں آواز اردو لندن کے زیر اہتمام مشاعرہ ہوا جس کی صدارت معروف شاعر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ عدیم نے کی جب کہ مہمانان اعزازی صفدر ہمدانی، ماہ پارہ صفدر اور عقیل دانش تھے ،محفل کی نظامت یوسف ابراھم اور عروج آصف نے کی دیگر شعرا میں ایوب اولیا، انجم رضا، شوکت مرزا،سیدہ کوثر، طلعت گِل اور عروج آصف شامل تھے، محفل کا آغاز یوسف ابراہام نے کلام فیض سے کیا، اس کے بعد عقیل دانش نے اپنا کلام پیش کیا۔ عروج آصف سیکرٹری جنرل نے آوازِ اردو لندن کا تعارف حاضرینِ محفل کو کراتے ہوئےبانی یوسف ابراھم کو دعوتِ خطاب دی، یوسف ابراھم نے اردو کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ارد و ایک لینگوا فرینکا( Lingua franca )زبان ہے، یہ کسٖی ملک یا خطّے یا علاقے کی زبان نہیں بلکہ اس کا کردار ہمیشہ زبان و ادب کہ ذریعے لوگوں کو ملانے اور ایک دوسرے سے ہم آہنگی کا رہا ہے، لندن اردو وائس کا مقصد لوگوں میں ادب سے محبت کو فروغ دینا ہے۔ مشاعرے کا آغاز کا آغاز طلعت گِل نے کیا۔شاعرہ سیدہ کوثر نے اپنے مخصوص انداز میں اشعار سُنا کر داد لی۔ شاعرہ شوکت مرزا نے اپنی نظم ’’ہجرت‘‘ سنا کر داد حاصل کی ۔ معروف شاعر انجم نے پنجابی زبان میں اپنا کلام پیش کیا، عروج آصف نے تارکین وطن کے حوالے سے نظم پیش کی ، عروج آصف نے تارکین وطن کے حوالے سے خوبصورت نظم پیش کی، شاعر ایوب اولیا نے منقبت ،نعت اوررباعی کے علاوہ غزل کے اشعار پیش کئے۔ معروف نیوز کاسٹر، شاعرہ ، وی لاگر اور براڈکاسٹر ماہ پارہ صفدر نے اپنی غزلیں سنا کر داد لی۔ صفدر ھمدانی نے اپنی بہت سی غزلیں اور قطعات پیش کئے۔مشاعرے کے صدر معروف شاعر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ عدیم نے کلام کے منتخب اشعار پیش کئے۔اکرم قائمخانی نے مختصر خطاب میں مہمانوں اور شعرا کا شکریہ ادا کیا۔
یورپ سے سے مزید