• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ووٹر لسٹوں میں ناموں کا اندراج چیک، پولنگ ایجنٹز کی تیاری کی جائے، وسیم اختر

کراچی( اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنوینر و سابق میئر کراچی وسیم اختر نے ضمنی الیکشن برائے حلقہ این اے 239کے سلسلے میں ملیر ٹاؤن آفس میں اراکین سی او سی،مرکزی لیبر ڈویژن کے ذمہ داران اور کارکنان سے ملاقات کی ،وسیم اختر نے کہا کہ ربیع الاول کا مہینہ شروع ہوچکا ہے تمام مسلمان اس مہینے کو عقیدت و احترام سے مناتے ہیں آپ سب بھی اس سلسلے میں تمام مساجدمیں منتظمین سے ملاقات کریں ا گر کوئی مسئلہ ہو تو اس کو ہنگامی بنیادوں پر حل کریں گے،مساجد کے اطراف اور 12ربیع الاول کے جلوسوں کی گزرگاہوں میں موجود کچرے کے ڈھیر کی صفائی ستھرائی کے کاموں کو اپنی مدد آپ کے تحت مکمل کروائیں،انہوں نے کہا کہ ضمنی و بلدیاتی انتخابات بھی نزدیک ہیں آپ سب اپنی تمام تر توجہ وو ٹر لسٹوں میں ناموں کے اندراج کو چیک کرنے اورپولنگ ایجنٹز کی تیاری کے عمل کوجلد مکمل کریں،علاوہ ازیں رکن رابطہ کمیٹی مسعود محمود نے ضمنی الیکشن برائے حلقہ این اے239 اور بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے شاہ فیصل ٹائون یوسی7 میں میٹنگ کی جس میں مسعود محمود نے حلقہ کے عوام سے 16 اکتوبر کو منعقد ہونے والے ضمنی انتخابات میں ایم کیو ایم پاکستان سے تعاون کی اپیل کی،یم کیوایم پاکستان کے نامزدامیدوار برائے حلقہ این اے239نیئررضا نے یوسی 5بی میں انجمن فلاح و بہبودکے دفترمیں القریش برادری کے عمائدین سے ملاقات کرکے حمایت کی اپیل کی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید