• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی میں 3000؍ رنز بنانیوالے پہلے پاکستانی بیٹسمین

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کر کٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کر کٹ میں 3ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی کر کٹر بن گئے، انہوں نے جمعے کو انگلینڈ کے خلاف لاہور میں چھٹے ٹی ٹوئنٹی میچ میں یہ اعزاز حاصل کیا، انہوں نے ناقابل شکست87 رنز بنائے جب بابر نے اپنا52واں رن بنایا تو انہوں نے بھارت کےویرات کوہلی 81 اننگز میں تین ہزار رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ بھی برابر کردیا،پاکستانی کپتان نے بھی اپنی81ویں اننگز میں یہ اعزاز حاصل کیا۔بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں تین ہزار رنز کرنے والے پانچویں بیٹسمین ہیں، ان سے قبل کوہلی، روہت شرما، مارٹن گپٹل اور پال اسٹرلنگ بھی تین ہزار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز اسکور کر چکے ہیں۔واضح رہے کہ بابر نے چھ سال 24 دن میں تین ہزار رنز مکمل کیے جبکہ ویرات کوہلی نے دس سال 275 دن میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔مارٹن گپٹل نے 12 سال، روہت شرما نے 14 سال اور پال اسٹرلنگ نے ڈبیو کے 13 سال بعد یہ سنگ میل عبور کیا۔

اسپورٹس سے مزید