• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی شکار کرنے والے 16 بھارتی ماہی گیر گرفتار

کراچی (اے پی پی،صباح نیوز)پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی ‏(پی ایم ایس اے) نے غیر قانونی شکار کرنے والی2بھارتی ماہی گیری کشتیوں کو تحویل میں لے کر 16عملے کےافراد کو گرفتار کیا،بھارتی ماہی گیرعملے کو اقوام متحدہ کے کنونشن کی خلاف ورزی پر گرفتارکیا گیا ۔جاری اعلامیہ کے مطابق گرفتار کی گئی بھارتی کشتیاں پاکستانی سمندری حدود میں موجود تھیں۔ یہ گرفتاری پی ایم ایس اے کے جہاز نے پاکستان کے سمندری علاقوں میں معمول کی نگرانی کے دوران کی۔
اہم خبریں سے مزید