• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچ طلبہ کی شکایات کا ازالہ، چیئرمین سینیٹ کے انکار کے بعد تحقیقاتی کمیشن کے کنوینیئر کے لئے نیا نام طلب

اسلام آباد (خبر نگار) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے انکار کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے بلوچ طلبہ کو ہراساں کرنے سے متعلق شکایات کے ازالے کیلئے قائم تحقیقاتی کمیشن کا کنوینیئر مقرر کرنے کیلئے فریقین سے نیا نام پیر تک طلب کر لیا ہے۔ جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی تو ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے ناگزیر وجوہات کی بناء پر کمیشن کی سربراہی سے معذرت کر لی ہے اور ایک کانفیڈنشل خط لکھا ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آپ کنوینیئر کا نام پٹیشنر کے ساتھ مشورہ کرکے پیر تک بتا دیں۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اٹارنی جنرل نے یقین دہانی کرائی تھی تو کیا ان کو کنوینیئر بنا دیں؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے کہا کہ اٹارنی جنرل دس پندرہ دن تک مصروف ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید