• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیوی کے خاتمہ تک لانگ مارچ سے دستبردار نہیں ہونگے، حافظ نعیم

اسلام آباد ( نیو زرپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں اور احتجاج میں مزید وسعت آئے گی،لیوی کے خاتمہ تک لانگ مارچ سے دستبردار نہیں ہوں گے ، وزیراعظم کی درخواست پر مارچ کو چند روز کے لیے روکا گیا ہے، شہباز شریف کی وطن واپسی پر ملاقات میں عوام کو ریلیف نہ دیا گیا تو قافلے اسلام آباد کی جانب چل پڑینگے، بہتر یہی ہے لیوی ختم کردی جائے بصورت دیگر عوام حکومت گرانے کے لیے نکل پڑیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی کی جدوجہد کے نتیجہ میں عوام میں شعور بیدار ہوا ، لیوی پر عوامی آگاہی سے قبل جماعت اسلامی نے آئی پی پیز کے خلاف احتجاج کیا اور حکومت کو ان سے بات کرنے پر مجبور کیا جس سے قومی خزانہ کو ساڑھے چار ہزار ارب کا فائدہ ہوا، انہوں نےکہا کہ بدقسمتی سے ملک کی سیاسی پارٹیاں عوامی مسائل پر آواز نہیں اٹھاتیں، جماعت اسلامی کی جدوجہد مافیاز کے خلاف ہے جب کہ دیگر پارٹیاں مافیاز کی مدد سے سیاست کررہی ہے، حکومت کو بتایا کہ شرح سود صرف تین فیصد کم کرنے سے خزانہ کو پندرہ سو ارب سے زائد کا فائدہ ہوگا، حکمران اپنی مراعات اور عیاشیاں ختم کریں ، گیارہ ارب کے جہاز میں سفر کرنے کی بجائے تیرہ سو سی گاڑیاں استعمال کریں ، جاگیرداروں پر ٹیکس لگائیں ، آئی پی پیز کو کیپیسٹی چارجز کی ادائیگیاں بندکی جائیں۔

ملک بھر سے سے مزید