کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی (SMPA) اور مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (MUET) جامشورو کے شعبہ سٹی اینڈ ریجنل پلاننگ اور شعبہ آرکیٹیکچر کے درمیان شہری منصوبہ بندی، جدید طرزِ تعمیر اور مستقبل کے شہری چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ سندھ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ماسٹر پلان اتھارٹی کے سینئر ڈائریکٹر محمد شکیل صدیقی کی سربراہی میں اتھارٹی کے وفد نے مہران یونیورسٹی جامشورو کا دورہ کیا۔ وفد میں ڈائریکٹر ٹی پی حیدرآباد سید عماد علی شاہ، ڈائریکٹر کوآرڈینیشن ایم اورنگزیب قائم خانی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کاشف گجر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر احسن جنوری اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر مصلح الدین شامل تھے۔