اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ اصل ڈیزائن اہم ہے، ساختی تبدیلی سے گاڑی کا کسٹمز ٹیرف تبدیل نہیں ہوتا، چیف جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اس حوالہ سے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے وا ضح کیا کہ گاڑی کی کسٹمز درجہ بندی کا انحصار اصل ڈیزائن پر ہے۔