کراچی( اسٹاف رپورٹر) سکھر بورڈ کے ڈپٹی کنٹرولر غلام مصطفیٰ پیرزادہ معطلʼسروس ریکارڈ سے متعلق انکوائری مکمل ہونے تک معطلی، تحقیقاتی کمیٹی کو 30روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت، یونیورسٹیز اینڈ بورڈز ڈپارٹمنٹ نے سکھر بورڈ کے ڈپٹی کنٹرولر غلام مصطفیٰ پیرزادہ کو سروس ریکارڈ سے متعلق جاری انکوائری مکمل ہونے تک معطل کردیا۔ 11 ستمبر کو قائم کی گئی تحقیقاتی کمیٹی کو 30 روز میں اپنی رپورٹ، سفارشات اور نتائج پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔