• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجہ بشارت سے ہائیکورٹ بار راولپنڈی کے وفد کی ملاقات

لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر پارلیمانی امور محمد بشارت راجہ سے ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی بینچ کے وفد نے صدر طلعت محمود زیدی کی قیادت میں ملاقات کی۔ سیکرٹری بار ایسوسی ایشن ملک خرم شہزاد، سنیئر نائب صدر ملک مبشر، نائب صدر نبیلہ رباب، سابق ایڈووکیٹ جنرل عرفان احمد نیازی بھی وفد میں شامل تھے۔ ملاقات کے دوران راولپنڈی میں ملک کے پہلے لائرز ہسپتال کی جلد تکمیل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محمد بشارت راجہ نے کہا کہ پانچ منزلہ لائرز ہسپتال کا تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے جلد وزیراعلی چوہدری پرویز الہی افتتاح کرینگے۔