لاہور(نمائندہ خصوصی) جماعت اسلامی نے بجلی کی قیمت میں بے تحاشا اضافے کے خلاف ملتان چونگی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کی قیادت امیر العظیم ، محمد جاوید قصوری اور میاں ذکراللہ مجاہد نے کی۔احتجاجی مظاہرے میں عبدالعزیز عابد، خواجہ محمد وسیم اور محمد یونس وٹو، اے ڈی کاشف سمیت بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ مظاہرین نے جھنڈے اور پلے کارڈز اٹھا کر بجلی کے بلوں بے تحاشہ اضافہ کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور بجلی کے بل بھی جلائے۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے کہا کہ موجودہ نظام جمہوریت کے نام پر عوام کیلئے عذاب بن چکا ہے۔ جاوید قصوری نے کہا کہ ملک کی تینوں بڑی پارٹیوں نے کئی دہائیوں سے عوام کو بے دردی سے لوٹا ہے ۔ امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی غنڈہ گردی نہیں چلنے دیں گے۔